کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انڈس موٹرز کمپنی نے ایک بار پھر 2ہفتوں کے لئے پرو ڈکشن پلانٹبند کرنے کا اعلان کیا ہے ،پی ایس ایکس کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق ملک میں ٹویوٹا گاڑیاں بنانےوالی کمپنی انڈس موٹرز نے کہا ہے کہ انوٹنری مسائل کی وجہ سے 28 ستمبر سے 9اکتوبر تک پلانٹ بند رہے گا،کمپنی کا کہنا ہے کہ آٹو سیکٹر کا انحصار درآمدات پر ہے لیکن حکومت کی جانب سے درآمدات میں کمی اور ایل سی کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر کی پالیسی سے انڈسٹری کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں ،واضح رہے کہ کمپنی نے 25 اگست سے 6 ستمبر تک بھی پلانٹ بند رکھا تھا۔