کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ملک میں نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے بعد کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 4نشستوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندی کے نتیجے میں کراچی ساؤتھ میں قومی اسمبلی کی ایک نشست کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
پہلے کراچی ساؤتھ لیاری اور ڈیفنس کی دو نشستوں پر مشتمل ہے نئی حدبندی کے تحت صدر، کلفٹن، اولڈ ایریا، فریئر ٹاؤن وغیرہ کو ملا کر قومی اسمبلی کی ایک اور نئی نشست قائم کی جا رہی ہے۔
اس طرح کراچی کی قومی اسمبلی کی مجموعی نشستیں 22ہوجائیں گی ذرائع کے مطابق نئی مردم شماری کے بعد کراچی کی آبادی میں اضافے کے نتیجے میں سندھ اسمبلی کی تین نشستوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
صوبائی اسمبلی کی یہ 3نشستیں کراچی سینٹرل، کراچی شرقی اور کراچی ملیر میں بڑھائی جا رہی ہیں۔