ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری کار، موٹر سائیکلوں، نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ہوٹل کے باہر سے رضا اللہ کی کار چوری کر لی، پولیس تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں ڈاکو نے سلیم قریشی سے 3 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کا سامان اور نقدی چھین لی، پولیس تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں ڈاکو نے وحید احمد اور اکمل سے ہزاروں روپے، دو موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل چھین لی، پولیس تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں ڈاکو نے حماد سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ممتاز کے گھر سے قیمتی سامان چوری کر لیا، پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں عقیل کی دکان سے نامعلوم ملزمان نے ہزاروں روپے اور سگریٹ چوری کر لیے، پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں فیصل، بی زیڈ کے علاقے میں ارشاد اور نیو ملتان کے علاقے میں شیراز کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئی جب کہ دیگر مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔