آغا خان اور والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے لاہور کی مسجد وزیر خان کا جنوبی حصہ بحال کر دیا گیا۔
امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز نے وزیر خان مسجد کے بحال ہونے والے حصوں کا افتتاح کیا۔
مسجد وزیر خان کے بحال ہونے والے حصے پر 2 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے۔
امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے مسجد وزیر خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2002ء سے اب تک 32 کلچرل مقامات کی بحالی پر کام کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات بہت گہرے ہیں، لاہور کی مسجد وزیر خان میں بحالی کا یہ پانچواں پروگرام ہے۔
کرسٹن کے ہاکنز کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے لاہور میں ہوں، بہت اچھا وقت گزار رہی ہوں، خاص کر یہاں کے کھانے بہترین ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ہے، لوگوں سے ملاقات کر رہی ہوں، شاہی قلعے میں بحالی پروگرام دیکھ کر خوشی ہوئی۔