• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا سراج درانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس، شریک ملزم طفیل احمد کی ضمانت منظور

کراچی کی احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے ملزم طفیل احمد کی ضمانت منظور کرلی۔

احتساب عدالت نے شریک ملزم طفیل احمد کی درخواست ضمانت پر منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم 17 فروری 2022 سے جیل میں ہے، ملزم کی جانب سے ریفرنس کی سماعت میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم آغا سراج درانی کی بھی اسی بنیاد پر ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

نیب ریفرنس کے مطابق کانسٹیبل طفیل احمد آغا سراج درانی کے گن مین کی حیثیت سے ڈیوٹی دے رہا تھا، ملزم آغا سراج درانی کا بےنام دار ہے۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں صرف دو گواہان کے بیانات قلم بند ہوسکے۔

نیب کے مطابق آغا سراج درانی و دیگر پر ایک ارب روپے سے زائد کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید