مستونگ دھماکے کے بعد کراچی میں ہائی الرٹ کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی خادم حسین رند نے پولیس کو مکمل طور پر ہائی الرٹ رہنے کے احکامات دیے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس عیدِ میلاد النبی ﷺ اور نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ آج بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے جبکہ 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔