• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہے: مولانا عبدالغفورحیدری

مولانا عبدالغفورحیدری— فائل فوٹو
مولانا عبدالغفورحیدری— فائل فوٹو 

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہے۔

نگراں وفاقی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کی مولانا عبد الغفورحیدری سے ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات کے دوران مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ سی پیک مغربی طاقتوں کو ہضم نہیں ہو رہا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری نے وزیرِ داخلہ سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید