• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ میں چائے کی دکان میں خودکش دھماکا، 7 افراد ہلاک

فوٹو بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی
فوٹو بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشیو میں چائے کی دکان پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں زیادہ تر فوجی تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ جمعے کی سہ پہر دھماکا پارلیمنٹ اور صدر کے دفتر کی طرف جانے والی سڑک پر ہوا، اس دکان پر اکثر فوجی آتے رہتے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق القاعدہ سے منسلک گروہ الشباب نے دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جمعرات کو بھی موغادیشیو میں کار بم دھماکا کیا گیا تھا جس میں 5 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید