پنجاب میں آشوب چشم کی وباء میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، صوبے میں آنکھ کی بیماری سے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ کے قریب جا پہنچی ہے۔
ذرائع محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کے انفیکشن کے بعد اکثر شہروں میں آنکھوں کے ڈراپس اور عرق گلاب نایاب ہو گئے ہیں۔
آشوب چشم سے متاثر افراد ڈراپس کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔
اس حوالے سے میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ سپلائی نہیں آرہی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ آشوبِ چشم کی وباء کے سبب پنجاب بھر کے اسکول پیر تک بند رہیں گے۔
دو روز قبل محکمۂ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے جمعرات اور ہفتے کو اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔