• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابراعظم ورلڈ الیون کے ٹاپ آرڈر میں شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلوی کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ورلڈ الیون کےٹاپ آرڈر میں شامل کرلیا۔بھارتی کپتان روہت شرما، جنوبی افریقی کھلاڑی کوئینٹن ڈی کاک،ویرات کوہلی کے ساتھ بابراعظم کو بھی ورلڈالیون میں شامل کیا گیا۔آسٹریلوی کرکٹر جوش ہیزل وڈ نے کہا کہ بابراعظم دیگر ٹاپ بیٹرز سے عمر میں کم ہیں، بابراعظم ویرات کوہلی کے نقشِ قدم پرتیزی سےچل رہےہیں اور وہ کوہلی سے چند رنز پیچھے ہیں۔آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا کہ بابراعظم کواچھی لینتھ پر بولنگ کراؤ تو چوکا مار دیتے ہیں، وہ اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں۔