• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل 49.2 ملین ڈالرمنافع بیرونی ممالک منتقل

اسلام آباد (اے پی پی):ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی مدمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 49.2 ملین ڈالراپنے ممالک منتقل کئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی مدمیں 49.2 ملین ڈالراپنے ممالک منتقل کئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 74.46 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی مدمیں 28.2 ملین ڈالراپنے ممالک منتقل کئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید