اسلام آباد (این این آئی)طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک لاکھ 17ہزار مزید پناہ گزین پاکستان آئے۔یورپی یونین کے ادارہ برائے پناہ گزین (ای یو اے اے) کی مئی 2022میں ریلیز ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت لگ بھگ 30لاکھ افغان شہری رہائش پذیر ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان میں سے 14لاکھ وہ ہیں جو ʼپی او آرʼ کارڈ (پروف آف رجسٹریشن) ہولڈر ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ساڑھے آٹھ لاکھ وہ ہیں جن کے پاس افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) ہے جبکہ سات لاکھ 75ہزار کے لگ بھگ ایسے ہیں جن کے پاس کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے۔اس رپورٹ کے مطابق اگست 2021میں افغانستان پر طالبان کے حکومت قائم ہونے کے بعد سے فروری 2022 کے دوران اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کی بنیاد پر لگ بھگ ایک لاکھ 17 ہزار نئے پناہ گزین پاکستان میں داخل ہوئے۔