• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول‘ ڈیزل پر تیل کمپنیوں  اور ڈیلرز کے مارجن میں مزید اضافہ

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا۔ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں88پیسے فی لیٹر مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، تیل کمپنیوں کا مارجن 47پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا جبکہ ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47روپے سے بڑھ کر6.94روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7.41روپے سے بڑھ کر 7.82 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے جبکہ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6.70 روپے سے بڑھ کر 7.17 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے پٹرول اورڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا، ڈیزل پر فریٹ مارجن 1 روپے 78 پیسے فی لیٹر اور پٹرول پر 16 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید