• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7روزہ پولیو مہم کاآج سے آغاز‘وٹامن A کے قطرے بھی پلائے جائیں گے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم آج پیرسے شروع ہو رہی ہےایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینیٹر سید زاہد شاہ کے مطابق مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے 24 لاکھ44 ہزارسے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم میں 10 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 8 ہزار589 موبائل ٹیمیں،925 فکسڈ سائٹس اور547 ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں اس دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ 27 جنوری 2021 سے اب تک صوبے بھر میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہو جو ایک بڑی کامیابی ہےجس کا سہرا ان تمام فرنٹ لائن پولیو ورکرز کو جاتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید