کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کے ذریعے 34 برس کے مریض کے پتے میں پتھری کا آپریشن کیاگیا ہے۔ جناح اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی سربراہی میں ڈاکٹر صدام اور ڈاکٹر منصب نے25منٹ میں کامیاب آپریشن سرانجام دیا، واضح رہے کہ روبوٹک سرجری جراحی کی جدید ترین فارم ہے جس کے تحت جنرل سرجری کی جاسکتی ہے۔