اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)سکیورٹی فروسز نے ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد، شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھے، مقامی لوگوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا گیا، فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں۔سکیورٹی فورسز نے رواں سال جون میں شمالی وزیرستان اور ٹانک میں علیحدہ علیحدہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ ٹانک کے علاقے منزئی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ میں 3دہشت گرد مارے گئے ؎جبکہ شرپسندوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں۔