• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی سے ٹکٹ مانگنے والوں کو انوشکا کا جواب

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی-- فائل فوٹو
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی-- فائل فوٹو

ورلڈ کپ میچز کے ٹکٹ مانگنے والوں سے پریشان ویرات کوہلی کی درخواست پر ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر پیغام لکھا تھا کہ میری تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران مجھ سے ٹکٹس نہ مانگیں۔

ویرات کوہلی نے لکھا ہے کہ ورلڈ کپ کے میچز اپنے گھر بیٹھ کر انجوائے کریں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے مزاحیہ انداز میں لکھا ہے کہ میں مزید اضافہ کرتی چلوں کہ اگر اس حوالے سے آپ کے پیغامات کا جواب نہ ملے تو مجھ سے بھی مدد کی درخواست نہ کی جائے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

واضح رہے کہ بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید