کراچی /اسلام آباد(این این آئی)کراچی کیلئے بجلی 4.45روپے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی۔
نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023 میں کی جائیں گی۔کے الیکٹرک کیلئے فی یونٹ بجلی 1.49 روپے سے 4.45 روپے مہنگی کی گئی ہے۔