• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، طیاروں کی کمی سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید بدنظمی کا شکار

کراچی (این این آئی)کراچی میں طیاروں کی کمی کی وجہ سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا، اندورن و بیرون ملک جانے والی پروازیں تاخیر سے روانہ ہونا معمول بن گیا۔کراچی، لاہور، اسلام آباد اورملتان سے بیرون ملک جانے اورآنے والی پروازیں کئی گھنٹے تاخیرکا شکار ہیں۔لاہورسے مدینہ جانے والی پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی، پرواز دوپہر3 بجے لاہورسے مدینہ روانہ ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض سے لاہور آنے والی پرواز 4 گھنٹے تاخیرکا شکار ہوگئی، مدینہ سے لاہورآنے والی پرواز پی کے 714 ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔دبئی سے آنے والی پی کے 204، 1گھنٹہ، شارجہ سے لاہور آنے والی پی کے 186 ڈھائی گھنٹے تاخیرکا شکار ہوگئی۔
اہم خبریں سے مزید