کراچی(این این آئی)کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔ سی پی ایل سی نے ماہ ستمبر کا ڈیٹا جاری کردیاجس کے مطابق شہر میں 9ماہ میں 68ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ستمبر میں 4819 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔سب سے زیادہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، ایک ماہ میں 4ہزار 669 شہری موٹر سائیکل سے محروم کردیے گئے۔اسلحہ کے زور پر 730موٹر سائیکلوں کر چھینا گیا جبکہ 192 گاڑیاں چوری اور 15قیمتی گاڑیاں چھینی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرائم میں 2464موبائل فونز چھینے گئے۔ستمبر میں اغوا برائے تاوان کا ایک اور بھتہ خوری کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے۔