نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کوئٹہ پہنچ گئے۔
نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی بھی انوارالحق کاکڑ کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں۔
کوئٹہ میں گورنر ملک عبدالولی کاکڑ، وزیرِ اعلیٰ میر علی مردان ڈومکی نے نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی کا استقبال کیا۔
نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ بلوچستان ایپکس کمیٹی کے 14 ویں اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران وہ بلوچستان کی نگراں صوبائی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔