• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس سے جنگ اربوں ڈالر مہنگی پڑ جائے گی، اسرائیلی بینک کی وارننگ

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

حماس کے ساتھ جنگ اسرائیل کو اربوں ڈالر مہنگی پڑ جائے گی، اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اسرائیلی بینک نے خبردار کر دیا

اسرائیل کے ہاپولیم بینک نے حماس کے ساتھ اسرائیل کے جنگی اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 6 ارب 80 کروڑ ڈالر لگایا ہے۔

بینک کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ابھی جنگ کی مدت کا تعین کرنا مشکل ہے، جنگی صورتحال کے اگلے برس اسرائیلی بجٹ کا خسارہ 1.5 فیصد پر پہنچ جائے گا۔

آئی ایم ایف نے بھی اسرائیل فلسطین کشیدگی سے عالمی معیشت غیریقینی کی طرف جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید