اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اسرائیل فلسطین تنازعے پر اجلاس آج ہوگا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ اجلاس کی کارروائی میڈیا کو بھی دکھائی جائے گی یا نہیں۔
واضح رہے کہ 15 رکنی سلامتی کونسل کا اتوار کو بند کمرے میں اجلاس ہوا تھا۔
یہ اجلاس اسرائیل پر حماس کے حملوں کے ایک روز بعد ہوا تھا۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں اراکین کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔