• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل فلسطین تنازع کا 2 ریاستی حل نکالا جائے، چین

چین نے ایک بار پھر اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سیاسی طریقوں سے فلسطین کے مسئلے کا فوری حل نکالا جائے۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا نے بحری بیڑہ بھیج کر خطے کی کشیدگی میں اضافہ کیا ہے۔

ادھر مصری حکومت نے اسرائیل اور حماس سے عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پٹی تک امدادی سامان پہنچانے کیلئے کم از کم 6 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کی جائے۔

علاوہ ازیں امریکی قومی سلامتی مشیر جان کربی نے لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملے پریشان کُن قرار دے دیے۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی دوسری طرف محاذ کھلنا اسرائیل کے حق میں بہتر نہیں۔

ادھر برطانوی ہوم سیکریٹری سویلا بریومین کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی سڑکوں پر فلسطینی پرچم لہرانا دہشت گردی کی حمایت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے والے نعرے پبلک آرڈر جرم تصور ہونا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید