• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل پر حماس کے حملے، 22 امریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

اسرائیل پر حماس کے حملوں میں امریکا نے اپنے 22 شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کو امریکی صدر نے 14 امریکیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم اب یہ تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب جرمنی نے اپنے 5 ہزار شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

علاوہ ازیں حماس کے حملے میں مارے گئے افراد کی مزید لاشیں برآمد ہونے کے بعد ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 188 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے الاقصیٰ آپریشن میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1300ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید