• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر منگل کو کراچی سمیت سندھ میں گرج چمک اور ہلکی بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے 16 اور 17 اکتوبر کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں گرج چمک تو کہیں ہلکی بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے، جو وسطی و بالائی سندھ تک پھیل سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے 16 سے 17 اکتوبر تک سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔17 اکتوبر کو کراچی، ٹھٹہ، بدین، سجاول، تھر پارکر، عمر کوٹ اور حیدر آباد میں ہلکی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اس دوران شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔
اہم خبریں سے مزید