• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی بچوں اور عوام پر مظالم کا عالمی برادری نوٹس لے، پوزیشن ہولڈرز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹر سال دوئم پری میڈیکل ،پری انجینئرنگ، ہیومینیٹیز ریگیولر و پرائیویٹ اور کامرس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 2023میں نمایا ں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے کہا ہے کہ فلسطینی بچوں اور نہتی عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم پر بین الاقوامی برادری کو نوٹس لینا چاہیئے،تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے پوزیشن ہولڈرز کی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی نہ ہونا افسوسناک بات ہے،بورڈ انتظامیہ کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کے لیے کئی دھائیوں سے منعقد کی جانے والی تقریب کو اچانک منسوخ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،وہ اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر سندھ میں آل سندھ پرائیویٹ اسکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن اور ایجویکیشن جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے اشتراک سے منعقد ہونے والی ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن حاصل کر نے والی ڈی ایچ اے سی ایس ایس کی طالبہ یسری اعجاز نے کہا کہ مجھے فخر محسوس ہورہا ہے کہ آج میں پوزیش ہولڈر کی حیثیت سے اسٹیج پر کھڑی ہوں ،انہوں نے کہا کہ میں اپنے والدین اور اساتذہ کی انتہائی ممنون ہوں کہ ان کی مشترکہ کاوشوں سے اس مقام تک پہنچی ہوں۔ پری میڈیکل میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی قراۃ العین نے کہا کہ مستقل مزاجی سے پڑھائی اعلی کامیابی کی ضمانت ہے،پری انجئینیرنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے عبادالرحمان نے کہا کہ پڑھائی اپنی جگہ پرچہ حل کرنے کا فن بھی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے،پری انجیئرنگ میں تیسری پوزیش حاصل کرنے والی فاطمہ نے کہا کہ سرکاری سطح پر پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی نہ کرنا افسوسناک ہے، ،ہیو مینیٹیز گروپ میں دوسری پوزیش حاصل کرنے والی عائشہ نے کہا کہ مالی حالات ٹھیک نہ ہونے کے باوجود میں نے تعلیم جاری رکھا اور خوب محنت کی جس کی وجہ سے میری پوزیشن آئی،ہیومینیٹیز پرائیویٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے احمد ابو صارب نے کہا کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی ضروری ہے ،ہیو مینیٹیز پرائیویٹ میں دوسری پوزیش حاصل کرنے والی ہما ناز کا کہنا تھا کہ سرکاری طور پر پوزیشن ہولڈرز کو نظر انداز کرنا افسوس ناک ہے،کامرس پرائیویٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی زہرہ إھب اللہ نے کہا کہ ہمارے خاندان میں میٹرک سے آگے تعلیم حاصل کرنے کا رجحان نہیں ہے مگر میں اپنے والین اور دیگر رشتہ داروں و سہلیوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے قدم قدم پر میری مدد کی اور مجھے اس مقام تک پہنچایا۔ دریں اثنا آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجزایسوسی ایشن کے چئیرمین حیدر علی نے کہا ہے کہ بچے مستقبل کے معمار ہوتے ہیں ،حوصلہ افزائی بچوں کی صلاحیتوں کو دگنا کردیتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید