• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن کو ہرگز پرائیویٹائز نہیں کیا جائے گا، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی نے کہا ہے کہ واٹر کارپوریشن کو ہرگز پرائیویٹائز نہیں کیا جائیگا، کے ایم سی ماضی کی طرح اپنا پولیس اسٹیشن بنا رہی ہے، ان میں 25 میونسپل انسپکٹرز تعینات کئے جائینگے، جنہیں بلدیاتی قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ کرنے کے اختیارات ہونگے۔ وہ ہفتے کو یہاں ضلع کیماڑی میں فشر مین گیٹ سے مچھر کالونی تک بنائی گئی سڑکوں کے افتتاح کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور دیگر بھی موجود تھے ۔ میئر کراچی نے کہا کہ کچھ لوگ کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن کچھ لوگ کاموں میں روڑے اٹکاتے ہیں، کے ایم سی، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن یا یوسی! سب ملکر کام کررہے ہیں، آئندہ انتخابات میں صوبہ سندھ کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی ہوگی، ضلع کیماڑی میں کسی زمانے میں سڑکیں تباہ حال تھیں، کراچی کا انفرااسٹرکچر بہتر کرنا اولین ترجیح ہے، پانی کی چوری اسی وقت رک سکتی ہے جب اس میں ملوث مافیا کاخاتمہ کیا جائے اور ایسا انتظام کیا جائے کہ آئندہ کسی کو غیرقانونی کام کرنے کی جرأت نہ ہو۔

ملک بھر سے سے مزید