غزہ کے نہتے فلسطینیوں کو اسرائیل نے انخلاء کی پھر دھمکی دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے فلسطینیوں کو شمالی غزہ سے پھر نکلنے کا کہہ دیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کے شمال میں موجود فلسطینی جنوب کی طرف جائیں، شمالی غزہ میں اہم فوجی سرگرمیاں ہونے والی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہری اپنی حفاظت کے لیے وہاں سے نکل جائیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 329 ہو گئی ہے۔
وزارتِ صحت غزہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی اکثریت میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار 714 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، جنگ کے دوران 4 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر جبکہ 20 لاکھ پانی سے محروم ہیں۔
گزشتہ ہفتے سے جاری اسرائیلی حملوں میں غزہ کے اسپتالوں، عمارتوں، قافلوں اور مارکیٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔