• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس اسرائیل جنگ: چینی سفیر اگلے ہفتے مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کریں گے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چین کے سفیر ژائی جون اگلے ہفتے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر خطےکا دورہ کریں گے۔

اس حوالے سے چینی نمائندے ژائی جون نے میڈیا کو بتایا کہ جنگ بندی، شہریوں کے تحفظ، کشیدگی میں کمی پر مذاکرات ہوں گے اور تمام فریقوں کے ساتھ ہم آہنگی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری صورتِ حال کے مزید کشیدہ ہونے کا امکان بہت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 329 ہو گئی ہے۔

اس جنگ کے دوران 4 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر جبکہ 20 لاکھ پانی سے محروم ہیں۔

گزشتہ ہفتے سے جاری اسرائیلی حملوں میں غزہ کے اسپتالوں، عمارتوں، قافلوں اور مارکیٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید