• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنازع فلسطین اور اسرائیلی مظالم کی قصور وار امریکی حکومت ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی۔ (فائل فوٹو)
 ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی۔ (فائل فوٹو)

ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع کا ذمہ دار امریکا ہے، صیہونی ریاست کے مظالم کی امریکی حکومت قصور وار ہے.

فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے کے لیے امریکی حکومت صیہونی ریاست کی حمایت کر رہی ہے، اگر یہ غیرانسانی اقدامات جاری رہے تو صورتحال قابو سے باہر ہو جائے گی۔

پریس بریفنگ میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ امریکا کو اسرائیل فلسطین تنازع کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی بحری بیڑہ بھیجنا مظلوموں کے بجائے ظالم کا ساتھ دینے کا مظہر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تنازع میں ایران کے ملوث ہونے کی قیاس آرائیاں سیاسی مقاصد اور اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں۔

ایرانی ترجمان کے مطابق صیہونی ریاست کی جانب سے ضروریات زندگی کی بندش پر فلسطینیوں کا ردعمل آنا قدرتی عمل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید