• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر کا فلسطینیوں کو بطور پناہ گزین رکھنے سے انکار


مصری حکام نے فلسطینیوں کی بڑی تعداد کو مصر میں بطور پناہ گزین قبول کرنے سے انکار کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ  ایک بار ایسا کرلیا گیا تو ریاست کے حصول کا فلسطینیوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

 اسرائیلی فوج مصر سے مطالبہ کرچکی ہے کہ وہ فلسطینی سویلینز کو صحرائے سینا میں بسائے۔

 مصر کے سابق وزیر خارجہ محمد العرابی نے اس پر کہا کہ اگر ایسا کیا تو لڑائی بند ہونے کے بعد اسرائیل ان فلسطینیوں کو واپس نہیں آنے دے گا۔

مصر کی جانب سے رفاہ سرحد نہ کھولنے کی وجہ سے غزہ میں انسانی امداد بھی اب تک نہیں پہنچ سکی۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری کے وقت کے مناظر بھی جاری کردیے گئے، تین روز قبل کی گئی بمباری میں غیر ملکی خبر ایجنسی کا صحافی جاں بحق دیگر 6 صحافی زخمی ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید