کراچی ( اسٹاف رپورٹر )قومی ایئرلائن (پی آئی اے )اور پی ایس او کے درمیان واجبات کی عدم ادائیگی کے تنازع کے معاملے پر اہم پیش‘ معاملات طے پاگئے‘
پی ایس او کی ایندھن کی مشروط فراہمی پر آمادگی ‘ پی آئی اے یومیہ بنیادوں پر پی ایس او کو دس کروڑ روپے کی ادائیگی کرے گی‘۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پی آئی اے کے چیف فنانس آفیسر اور پی ایس او حکام کے درمیان باہمی اتفاق رائے ہوگیا۔
اس حوالے سے پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے یومیہ بنیادوں پر کھپت کے حساب سے پی ایس او کو ادائیگیاں کرے گی۔
پی آئی اے فلائٹ شیڈول کے مطابق اپنے جہازوں کے لئے پی ایس او سے فیول خریدے گی
ملک کے تمام ائیرپورٹس پر جہازوں کیلئے ایندھن لیا جائے گا جن کے بارے میں پی آئی اے پی ایس او کو باقاعدہ آگاہ کرے گا۔