• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے: خلیل جارج

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج—فائل فوٹو
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج—فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورز یوں کا نوٹس لے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے ایک بیان میں فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں آئے روز انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنانا جنگی اصولوں کے خلاف ہے، غزہ میں ضروریاتِ زندگی کی سپلائی منقطع کرنا غیر منصفانہ ہے۔

خلیل جارج نے زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی رسائی کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ فلسطینی نژاد بچے کو امریکا میں چاقو سے قتل کرنا مذہبی جنگ کو ہوا دیتا ہے، 6 سالہ بچے کو فوجی طرز کے ایک بڑے چاقو کے وار سے 26 بار مارنا کہاں کی انسانیت ہے؟

قومی خبریں سے مزید