• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں شہریوں کی جبری بے دخلی عملاً شروع ہوچکی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے معاون برائے انسانی امور ایزلی برانڈز کریس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہریوں کی جبری بے دخلی عملاً شروع ہوچکی ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل کے معاون نے نیویارک میں  خطاب کے دوران کہا کہ غزہ کی پٹی کے تمام اسپتال جلد بند ہونے والے ہیں۔ غزہ میں توانائی کا ذخیرہ مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔ 

ایزلی برانڈزکریس نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں امدادی سامان جلد بھیجنا ہوگا۔ اسرائیل کی مسلسل بمباری نے غزہ کے علاقوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔ 

انکا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں عالمی قوانین اور جنگی اصولوں کا احترام کرے۔ 

ایزلی برانڈز کریس کے مطابق غزہ کی پٹی کے شہری دوران انخلاء اسرائیلی بمباری سے خوف زدہ ہیں۔ غزہ کی پٹی میں صاف پانی کے فقدان سے وبائی صورتحال کا خدشہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے شہری بنیادی حقوق بشمول زندہ رہنے کے حق سے بھی محروم ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید