• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی میرینز ریپڈ فورس اسرائیل کی جانب روانہ

امریکی میرینز ریپڈ فورس اسرائیل کی طرف روانہ کردی گئی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں دفاعی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکی ریپڈ میرینز فورس میں 2 ہزار فوجی شامل ہیں۔

دفاعی عہدیدار کا مزید کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے اتوار کو امریکی میرینز کی اسرائیل میں ممکنہ تعیناتی سے متعلق حکم دیا تھا۔

اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا غزہ سے جبری نقل مکانی کا حکم انسانیت کےخلاف جرم ہے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سزا دے سکتی ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے روکا جائے، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد تین ہزار تک پہنچ گئی۔

اسرائیل فلسطین تنازع کے حل پر مشاورت

اسرائیل فلسطین تنازع کے حل پر مشاورت کے لیے اردن کی سربراہی میں امریکی، فلسطینی اور مصری رہنماؤں کا چار ملکی اجلاس بدھ کو ہوگا۔

اردنی میڈیا کے مطابق اردن میں منعقدہ اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن سمیت مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور فلسطین کے صدر محمود عباس شرکت کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید