• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرہ عرب پر فضائی مشقیں، خلیجی ممالک سے کراچی کیلئے فضائی سیکٹر چند گھنٹوں کیلئے تبدیل

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )بحیرہ عرب پر فضائی مشقوں کی وجہ خلیجی ممالک سے کراچی کیلئے فضائی سیکٹر چند گھنٹوں کیلئے بند کئے جانے کی وجہ سے کراچی کی پروازوں کو کوئٹہ سے ملتان کے راستے آنا جانا پڑا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فضائی حدود مصروف ہونے کی وجہ سے فلاح دبئی کی پرواز ایف زیڈ 333 کو کوئٹہ ملتان روٹ دیا گیا۔ فیول محدود ہونے کی وجہ سے پرواز ایف زیڈ 333 ملتان سے چکر کاٹ کر کراچی اتری۔ دبئی سے کراچی کی پرواز ای کے 600 بھی کوئٹہ ملتان سے چکر کاٹ کر کراچی اتری۔

ملک بھر سے سے مزید