کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت جمعہ کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نکلنے والی ریلی کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے اراکین رابطہ نے فلسطینی عوام کے لئے نکالے جانے والی ریلی کے دعوت نامہ کراچی کے مختلف مدارس، جامعات اور دارالعلوم کے منتظمین سے ملاقاتیں کیں اور ریلی کے دعوت نامہ پیش کیا۔