• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی واٹر کارپوریشن میں اعلیٰ عہدوں پر افسران میں نیا تنازع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی واٹر کارپوریشن میں اعلیٰ عہدوں پر افسران میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، واٹر کارپوریشن کے گریڈ بیس کے چیف انجینئر نے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز یا چیف انجینئر انفراسٹرکچر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (آئی پی ڈی )دینے کا مطالبہ کردیا، ذرائع کے مطابق حالیہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر کے ایم سی سے واٹر کارپوریشن میں گریڈ 20 کے واپس بھیجے گئے نجیب احمد نے اپنے گریڈ سمیت تعلیمی قابلیت اور اپنے تجربے کے بنیاد ایم ڈی واٹر بورڈ سے یہ عہدہ مانگ لیا، ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز چیف انجینئر نجیب احمد نے اعلیٰ حکام کو ایک خط میں لکھا کہ امریکہ سے سول انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری اور تیس سال سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والا ایک افسر واٹر کارپوریشن میں گریڈ بیس کی منظور شدہ پوسٹ پر تعیناتی کے لیے منتظر ہے، واٹر کارپوریشن میں انہیں چار ماہ گزر جانے کے بعد بھی انکو اپنے گریڈ کے مطابق عہدہ نہیں دیا جارہا جو سراسر زیادتی ہے، انہوں نے لکھا کہ میں نے یہ محسوس کرنا شروع کردیا ہے کہ واٹر کارپوریشن میں گریڈ بیس کی انجینئرز کے لیے دو اسامیاں دستیاب ہونے کے باوجود اس کی جائز توقعات کو متاثر کیا جا رہا ہے، جن میں ایک عہدہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل کا منظور شدہ عہدہ بھی خالی ہے جس عہدے پر گریڈ بیس کے کسی چیف انجینئر کو تعینات کیا جاسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید