کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹرانسپورٹرز انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10فیصد کمی کرنے پر راضی ہوگئے، تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے کم نہیں کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے افسران اور ٹرانسپورٹرز کے مشترکہ اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی پر غور کیا گیا، جس میں ٹرانسپورٹرز انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے 10فیصد کرایہ کم کرنے پر راضی ہوگئے، جس کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے کراچی سے ملک بھر میں چلنےو الی بسوں کے کرایوں میں10فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔