سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی انسانی قانون کا اطلاق ہونا چاہیے۔
ریاض میں عرب میڈیا کو انٹرویو ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری فوری توجہ غزہ میں جنگ بندی پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا بنیادی حل ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ فریقین کو بین الاقوامی قانونی جواز کے مطابق مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کا پابند ہونا چاہیے۔