• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلورو اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کیلئے حوصلہ افزا ماحول

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران پاکستان ٹیم کےلیے حوصلہ افزا ماحول رہا۔

ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان اور آسٹریلیا کے بڑے میچ کے دوران وقفے وقفے سے دل دل پاکستان کا نغمہ چلایا گیا۔

میچ کے دوران بھارتی فینز بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی کا نام بھی پکارتے رہے جبکہ فینز کے ایک گروپ نے افتخار احمد کےلیے ’چاچو، چاچو’ کی آوازیں بھی لگائیں۔

اس سے قبل احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران پاکستانی نغمے نہ بجنے پر قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے اعتراض کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید