• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

القسام بریگیڈز نے 2 امریکی شہریوں کو رہا کر دیا

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنطیم حماس کے القسام بریگیڈز نے 2 امریکی شہریوں کو رہا کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈز  نے کہا ہے کہ قطر کی کوششوں کی وجہ سے 2 امریکی شہریوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

 القسام بریگیڈز کے ترجمان کے مطابق رہا ہونے والوں میں خاتون اور اس کی بیٹی شامل ہے۔ 

ترجمان  القسام بریگیڈز نے مزید کہا کہ دونوں امریکی شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید