جنیوا (اے ایف پی ) سوئزرلینڈ نے حماس کو با قا عدہ طور پر دہشتگرد تنظیم قرار نہیں دیا ہے ۔ لیکن اس کے باوجودہماری عدلیہ نے اپنے ملک سے حماس کی مالی مدد کے بارے میں اطلاعات کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ یہ بات ہفتہ کو یہاں سوئس اٹارنی جنرل نے بتائی ۔ اسٹیفن بلسٹالو نے کہا کہ چھان بین 7اکتوبر سے شروع حماس ، اسرائیل تصادم سے کئی ہفتے قبل ہی شروع کردی گئی تھی ۔لیکن انہوں نے تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ۔ ادھر لندن سے اطلاعات کے مطابق حماس اور اسرائیل کی جنگ نے دنیا میں توانائی کے شعبے کو خطرات میں ڈال دیا ہے ۔ اسرائیل نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کے ساتھ پٹی پر وحشیانہ فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 4ہزار سے زائد فلسطین شہید ہو چکے ہیں۔ حماس نے اسرائیل تنازع اور یوکرین کی جنگ کے باعث تیل و گیس کی تر سیل شدید متاثر ہے ۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے ۔