کراچی(نیوز ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران شہید حزب اللہ کارکنوں کی تعداد 17ہوگئی ہے ، لبنان میں ہفتے کے روز حزب اللہ کے مزید چار کارکن شہید ہو گئے،شہید حزب اللہ کارکن کی نماز جناز ادا کردی گئی ، جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کارکن لبنان کے علاقے حولہ سے میں اسرائیلی فورسز کیساتھ لڑتا ہو ا شہید ہوا ، حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں تھائی لینڈ کے دو کارکن بھی زخمی ہوئے ہیں ، حزب اللہ کے رہنما نائم قسیم نے کہا ہے کہ جو حالات پیدا ہورہے ہیں اس میں اگر ہماری مداخلت کی ضرورت پڑی تو ہم ضرور کریں گے ،دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یوا گیلنٹ نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے اسے قیمت چکانی پڑرہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہوگا ، دریں اثنا ء قطری نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ لبنان کے ساتھ اسرائیل کی سرحد پر بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی غزہ کیساتھ جاری جنگ میں ممکنہ طور پر نئے شمالی محاذ کی تیاری کر رہے ہیں۔سرحدی علاقے کو ایک نئے فوجیاڈے میں تبدیل کیا جا رہا ہے، توپ خانہ بھی تیار ہے اور بکتر بند گاڑیاں بھی تیار کی جا رہی ہیں۔ اسرائیل لبنانی سرحد کے قریب علاقوں میں مقامی قصبوں اور دیہاتوں کو منتقل کررہا ہے اور فوجیوں کو وہاں بھیجا جا رہا ہے۔