• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کی بمباری، گھنگریالے بالوں والا یوسف شہید، والدہ کی نشانیاں بتا کر اسپتال میں تلاش

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

غزہ میں 16 دنوں سے اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری جاری ہے جس سے بڑی تعداد میں بچے بھی شہید ہو رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی بمباری سے شہید ہونے والوں میں ایک 7 سالہ بچہ یوسف بھی شامل ہے، جس کی موت نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا ہے۔

شہید یوسف کی ماں جب اپنے بچے کو اسپتال میں تلاش کرنے کےلیے آئی تو ڈاکٹرز کو یہ کہتی سنائی دی کہ ’میرے بیٹے یوسف کی عمر 7 سال ہے، اس کے بال گھنگریالے، سفید اور پیارے ہیں۔‘

بیٹے کی تلاش کے دوران یوسف کی ماں کو پتا چلا کہ اس کا لخت جگر اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہوچکا ہے تو وہ صدمے سے نڈھال نظر آئیں۔

7 سالہ خوبصورت یوسف کی شہادت نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور لوگ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید