کراچی (نیوز ڈیسک) ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے عالمی سطح پر سعودی عرب کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطین کے معاملے پر سعودی عرب قیادت کرتا ہے تو اسکے زبردست اثرات مرتب ہونگے۔عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ملائیشیا کے وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں پیدا ہونے والی صورتحال کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دنیا مغربی قیادت کی منافقت سے آنکھیں بند نہ کرے کیونکہ وہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے اور یہ حملہ یوکرین پر روسی جارحیت کے مترادف ہے۔ریاض میں جی سی سی ایشین کے افتتاحی اجلاس کے موقع پرانٹرویو میںانور ابراہیم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع نے بین الاقوامی سیاست کے تضادات اور منافقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔