اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بنیادی اسکیل نمبر20کے عہدیدار کو تین ماہ کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح بنیادی پے اسکیل 19کی افسر کو بھی مس کنڈکٹ کے زمرے میں تین ماہ کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن 2874آئی آ ر ون 2023ء کے ذریعے مس نائلہ اشرف خان بنیادی اسکیل 19کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور وہ ہفتہ رواں میں اپنا نیا عہدہ سنبھالیں گی۔ مس نائلہ اشرف خان اس وقت ایف بی آر کی سیکرٹری سیلز ٹیکس آپریشنز کی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔ اُنکی ٹرانسفر کر کے ممبر اِن لینڈ ریونیو آپریشنز کی ایس اے مقرر کیا گیا ہے۔ مس نائلہ اشرف خان کو سیکرٹری سیلز ٹیکس آپریشنز کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ مس نائلہ اشرف خان اس وقت جو پرفارمنس الاؤنس لے رہی تھیں وہ تعیناتی کی نئی جگہ پر بھی اُنہیں ملتا رہے گا۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نمبر 2873آئی آر ون 2023ء کے ذریعے عبدالحمید انجم ارائیں آفیسر آف ان لینڈ ریونیو سروس بنیادی سکیل 20ڈائریکٹر لاء کراچی کو تین ماہ کیلئے انضباطی کارروائی کے تحت معطل کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نمبر 2867سی تھری 2023ء میں کلکٹر آف کسٹم اپریزمنٹ ایسٹ لاہور کی آپریزنگ آفیسر مس بشریٰ آفرین کو بورڈ کے نوٹیفکیشن نمبر 1719سی تھری 2023ء انضباطی کارروائی کی انکوائری میں قصور وار قرار دیا گیا ہے‘ انہیں ممبر ایڈمن ایف بی آر نے سرکاری ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔