فرانس کے وزیر اعظم نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر عارضی جنگ بندی کی جائے۔
پیرس سے جاری اعلامیہ کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم الزبتھ بارنئے نے کہا کہ دونوں جانب کے جانی نقصانات برابر کی حیثیت رکھتے ہیں، دونوں طرف کی جانیں قیمتی ہیں۔
وزیراعظم الزبتھ بارنئے نے کہا دونوں جانب مارے جانے والوں پر ایک ہی انداز میں ماتم کیا جاتا ہے۔ حماس فلسطینی عوام کی نمائندہ جماعت نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ پر سلامتی کونسل کے مذاکرات میں سہولت کاری کیلئے فرانسیسی وزیرخارجہ جلد نیویارک جائیں گی۔
فرانسیسی وزیراعظم نے کہا کہ فرانس اسرائیل اور فلسطین کا مشترکہ دوست اور ہمدرد ہے۔ اسرائیل حماس کے بچھائے ہوئے جال میں پھنسنے سے گریز کرے۔