• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں اپنی ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی، فلسطینی بچی کی دلخراش ویڈیو

فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی خاتون کی بیٹی کی اپنی والدہ کے جسد خاکی کی شناخت کے بعد رونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ فضائی حملے مسلسل 17ویں روز بھی جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے دنیا کی گنجان ترین آبادی غزہ پر ایک رات میں 320 میزائل داغ دیے، گزشتہ رات کی بمباری میں 182 بچوں سمیت 436 فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار 87 ہوگئی۔

اسی طرح  اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اپنی ماں کو کھونے والی ایک ننھی بچی کے بلک بلک کر رونے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جو اپنی والدہ کے جسد خاکی کو دیکھ شدت غم سے نڈھال نظر آرہی ہے۔

فلسطین کے اسپتال میں جب ایک خاتون کی لاش کو لایا گیا تو رضاکاروں نے کوشش کی کہ  اس کی بیٹی کو اس کے بارے میں نہ بتایا جائے مگر اس دوران ننھی بچی نے اسے دیکھ کر روتے ہوئے کہنا شروع کردیا کہ یہ میری ماں ہے میں اسے اس کے بالوں سے پہچانتی ہوں۔

اسرائیلی فوج کی بمباری میں ماں کو کھودینے والی بچی نے کہا کہ یہ میری ماں ہے جو مجھے نظمیں سنایا کرتی تھیں میں اسے پہچانتی ہوں۔

فلسطینی بچی خاتون کی لاش کو دیکھ کر کہتی ہے کہ یہ وہی ہیں، میں قسم کھاتی ہوں، یہ وہی ہیں، میں انہیں ان کے بالوں سے پہچانتی ہوں۔ انہیں کیوں  جانا پڑا؟ وہ کیسے مر گئی؟ میں تمہارے  بغیر نہیں رہ سکتی۔ براہ کرم مجھے ان کے جسم کو دکھائیں۔

غم سے نڈھال فلسطینی بچی  کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی افسردہ نظر آرہے ہیں اور اس حوالے سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید